Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3338 (مشکوۃ المصابیح)

[3338] سندہ ضعیف، رواہ أحمد (62/3 ح 11618) و أبو داود (2157) والدارمي (171/2 ح 2300) ٭ شریک القاضی عنعن و حدیث أبي داود الطیالسي (1687) یغني عنہ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن أبي سعيدٍ الخدريِّ رَفْعَہُ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ قَالَ فِي سَبَايَا أَوْطَاسٍ: ((لَا تُوطَأُ حَامِلٌ حَتَّی تَضَعَ وَلَا غَيْرُ ذَاتِ حَمْلٍ حَتَّی تَحِيضَ حَيْضَةً)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ

ابوسعید خدری ؓ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے غزوۂ اوطاس میں حاصل ہونے والی لونڈیوں کے بارے میں فرمایا:’’وضع حمل سے پہلے حاملہ (لونڈی) سے جماع نہ کیا جائے اور جو حاملہ نہیں اس سے بھی جماع نہ کیا جائے حتی کہ اسے ایک حیض آ جائے۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ احمد و ابوداؤد و الدارمی۔