Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3342 (مشکوۃ المصابیح)

[3342] متفق علیہ، رواہ البخاري (5364) و مسلم (1714/7)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: إِنَّ ہندا بنت عتبَة قَالَت: يَا رَسُول اللہ إِن أَبَا سُفْيَان رجل شحيح وَلَيْسَ يعطيني مَا يَكْفِينِي وَوَلَدي إِلَّا مَا أخذت مِنْہُ وَہُوَ يعلم فَقَالَ: ((خذي مَا يَكْفِيك وولدك بِالْمَعْرُوفِ))

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،ہند بن عتبہ نے عرض کیا،اللہ کے رسول! ابوسفیان ایک بخیل آدمی ہے،وہ مجھے اس قدر نہیں دیتا جو میرے اور میری اولاد کے لیے کافی ہو،مگر میں اس سے اس طرح لے لیتی ہوں کہ اسے پتہ نہیں ہوتا،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس قدر لے لیا کرو جو دستور کے مطابق تیرے اور تیری اولاد کے لیے کافی ہو۔‘‘ متفق علیہ۔