Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3345 (مشکوۃ المصابیح)
[3345] متفق علیہ، رواہ البخاري (6050) و مسلم (1661/38
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِخْوَانُكُمْ جَعَلَہُمُ اللہُ تَحْتَ أَيْدِيكُمْ فَمَنْ جَعَلَ اللہُ أَخَاہُ تَحْتَ يَدَيْہِ فَلْيُطْعِمْہُ مِمَّا يَأْكُلُ وَلْيُلْبِسْہُ مِمَّا يَلْبَسُ وَلَا يُكَلِّفْہُ مِنَ الْعَمَلِ مَا يَغْلِبُہُ فَإِنْ كَلَّفَہُ مَا يَغْلِبُہُ فَلْيُعِنْہُ عَلَيْہِ))
ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’(غلام) تمہارے بھائی ہیں،اللہ نے انہیں تمہارے زیر تصرف کر دیا ہے،اللہ جس کے بھائی کو اس کے زیر تصرف کر دے تو وہ اسے ویسا ہی کھلائے جیسا خود کھائے اور ویسا ہی پہنائے جیسا خود پہنے اور اس سے کوئی ایسا کام نہ لے جو اس کی طاقت سے زیادہ ہو،اور اگر وہ اس کے ذمے کوئی ایسا کام لگا دے جو اس کی طاقت سے بڑھ کر ہو تو پھر وہ اس میں اس کی اعانت کرے۔‘‘ متفق علیہ۔