Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3346 (مشکوۃ المصابیح)

[3346] رواہ مسلم (م996/4)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عبد اللہ بن عَمْرو جَاءَہُ قَہْرَمَانٌ لَہُ فَقَالَ لَہُ: أَعْطَيْتَ الرَّقِيقَ قُوتَہُمْ؟ قَالَ: لَا قَالَ: فَانْطَلِقْ فَأَعْطِہِمْ فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((كَفَی بِالرَّجُلِ إِثْمًا أَنْ يَحْبِسَ عَمَّنْ يَمْلِكُ قُوتَہُ)) . وَفِي رِوَايَةٍ: ((كَفَی بِالْمَرْءِ إِثْمًا أَنْ يُضَيِّعَ مَنْ يَقُوتُ)) . رَوَاہُ مُسلم

عبداللہ بن عمرو ؓ سے منقول ہے کہ ان کا منشی ان کے پاس آیا تو انہوں نے اسے فرمایا: کیا تم نے غلاموں کو ان کے کھانے کا سامان دے دیا ہے؟ اس نے کہا: نہیں،انہوں نے فرمایا: جاؤ اور انہیں (کھانے کا سامان) دو،کیونکہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’بندے کے لیے یہی گناہ کافی ہے کہ وہ اپنے مملوک کے کھانے کا سامان روک لے۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے:’’آدمی کے لیے یہی گناہ کافی ہے کہ جن کی خوراک اس کے ذمے ہے وہ اس کی روزی ضائع کر دے۔‘‘ رواہ مسلم۔