Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3347 (مشکوۃ المصابیح)
[3347] رواہ مسلم (1663/42)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا صَنَعَ لِأَحَدِكُمْ خَادِمُہُ طَعَامَہُ ثُمَّ جَاءَہُ بِہِ وَقَدْ وَلِيَ حرہ ودخانہ فليقعدہ مَعَہ فَليَأْكُل وَإِن كَانَ الطَّعَامُ مَشْفُوہًا قَلِيلًا فَلْيَضَعْ فِي يَدِہِ مِنْہُ أَكلَة أَو أكلتين)) . رَوَاہُ مُسلم
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب تمہارا خادم تمہارے لیے کھانا تیار کر کے لائے تو وہ (مالک) اسے اپنے ساتھ بٹھائے تاکہ وہ کھائے،کیونکہ اس نے آگ کی حرارت اور دھواں برداشت کیا ہے،اگر کھانا،کھانے والوں کے حساب سے کم ہو تو وہ اس میں ایک یا دو لقمے اس کے ہاتھ پر رکھ دے۔‘‘ رواہ مسلم۔