Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3348 (مشکوۃ المصابیح)

[3348] متفق علیہ، رواہ البخاري (2546) و مسلم (1664/43)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا نَصَحَ لِسَيِّدِہِ وَأَحْسَنَ عِبَادَةَ اللہِ فَلَہُ أَجْرُہُ مرَّتَيْنِ))

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب غلام اپنے آقا کے لیے مخلص و خیر خواہ ہو اور وہ اللہ کی عبادت بھی احسن انداز میں کرتا ہو تو اس کے لیے دو اجر ہیں۔‘‘ متفق علیہ۔