Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3380 (مشکوۃ المصابیح)
[3380] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (2277) و النسائي (185/6 ح 3526) و الدارمي (170/2 ح 2298)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعنہُ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَتْ: إِنَّ زَوْجِي يُرِيدُ أَنْ يَذْہَبَ بِابْنِي وَقَدْ سَقَانِي وَنَفَعَنِي فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((ہَذَا أَبُوكَ وَہَذِہِ أُمُّكَ فَخُذْ بِيَدِ أَيِّہِمَا شِئْتَ)) . فَأَخَذَ بِيَدِ أُمِّہِ فَانْطَلَقَتْ بِہِ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيُّ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو اس نے عرض کیا،میرا خاوند میرے اس بیٹے کو لے جانا چاہتا ہے،جبکہ وہ میرے لیے پانی لاتا ہے اور مجھے فائدہ پہنچاتا ہے،تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’یہ تمہارا والد ہے اور یہ تمہاری والدہ ہے،تم ان دونوں میں سے جس کا چاہو ہاتھ تھام لو۔‘‘ اس نے اپنی والدہ کا ہاتھ تھام لیا تو وہ اسے لے کر چلی گئی۔اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد و النسائی و الدارمی۔