Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3383 (مشکوۃ المصابیح)

[3383] متفق علیہ، رواہ البخاري (2518) و مسلم (84/136)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ ﷺ: أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((إِيمَانٌ بِاللہِ وَجِہَادٌ فِي سَبِيلِہِ)) قَالَ: قُلْتُ: فَأَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((أَغْلَاہَا ثَمَنًا وَأَنْفَسُہَا عِنْدَ أَہْلِہَا)) . قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ: ((تُعِينُ صَانِعًا أَوْ تَصْنَعُ لِأَخْرَقَ)) . قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ: ((تَدَعُ النَّاسَ مِنَ الشَّرِّ فَإِنَّہَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقُ بہَا علی نَفسك))

ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کیا،کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔‘‘ وہ (راوی) بیان کرتے ہیں،میں نے عرض کیا: کون سا غلام آزاد کرنا افضل ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جس کی قیمت زیادہ ہو اور وہ اپنے اہل کے ہاں بہت پسندیدہ ہو۔‘‘ میں نے عرض کیا،اگر میں ایسا نہ کر سکوں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کسی بھی کام کرنے والے کی مدد کر،یا جو شخص کوئی چیز بنانا نہیں جانتا تو اس کے لیے وہ چیز بنا دے۔‘‘ میں نے عرض کیا: اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھ،یہ ایسا صدقہ ہے جس کے ذریعے تو اپنی جان پر صدقہ کرتا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔