Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3401 (مشکوۃ المصابیح)

[3401] حسن، رواہ الترمذي (1260 و قال: غریب) و أبو داود (3927) و ابن ماجہ (2519)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: مَنْ كَاتَبَ عَبْدَہُ عَلَی مِائَةِ أُوقِيَّةٍ فَأَدَّاہَا إِلَّا عَشْرَ أَوَاقٍ أَوْ قَالَ: عَشْرَةَ دَنَانِيرَ ثُمَّ عَجَزَ فَہُوَ رَقِيقٌ . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد وَابْن مَاجَہ

عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جس شخص نے اپنے غلام سے سو اوقیہ پر مکاتبت کی،اس کے ذمے صرف دس اوقیہ یا فرمایا: دس دینار باقی رہ گئے اور وہ انہیں ادا نہ کر سکا تو وہ غلام ہی ہے۔‘‘ حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔