Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3402 (مشکوۃ المصابیح)

[3402] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (4582) و الترمذي (1259 وقال: حسن) [و النسائي (46/8ح 4815 ب] ٭ قولہ ’’و ضعفہ‘‘ أي: ضعفہ البغوي في مصابیح السنۃ (490/2 ح 2547) و ھذا التضعیف مردود.

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((إِذَا أَصَابَ الْمُكَاتَبُ حَدًّا أَوْ مِيرَاثًا وَرِثَ بِحِسَابِ مَا عَتَقَ مِنْہُ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَفِي رِوَايَةٍ لَہُ قَالَ: ((يُودَی الْمُكَاتَبُ بِحِصَّةِ مَا أَدَّی دِيَةَ حر وَمَا بَقِي دِيَة عبد)) . وَضَعفہ الفص الثَّالِث

ابن عباس ؓ،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب مکاتب دیت یا میراث کا مستحق بنتا ہے تو وہ اپنی آزادی کے حساب سے وارث بنے گا۔‘‘ اور ترمذی کی روایت میں ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’مکاتب کو اس حصہ کے مطابق دیت دی جائے گی جو اس نے دیت حر ادا کی ہے اور جو بچ جائے وہ دیت عبد ہے۔‘‘ اور امام ترمذی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد و الترمذی۔