Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3409 (مشکوۃ المصابیح)
[3409] متفق علیہ، رواہ البخاري (6650) و مسلم (1647/5)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: مَنْ حَلَفَ فَقَالَ فِي حَلِفِہِ: بِاللَّاتِ وَالْعُزَّی فَلْيَقُلْ: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ. وَمَنْ قَالَ لِصَاحِبِہِ: تَعَالَ أقامرك فليتصدق
ابوہریرہ ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس نے لات و عُزی (بتوں) کی قسم اٹھائی تو اسے ’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘ پڑھنا چاہیے۔اور جس نے اپنے ساتھی سے کہا: آؤ میں تمہارے ساتھ جوا کھیلوں تو اسے صدقہ کرنا چاہیے۔‘‘ متفق علیہ۔