Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3410 (مشکوۃ المصابیح)
[3410] متفق علیہ، رواہ البخاري (6047) و مسلم (110/176)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ حَلَفَ عَلَی مِلَّةٍ غَيْرِ الْإِسْلَامِ كَاذِبًا فَہُوَ كَمَا قَالَ وَلَيْسَ عَلَی ابْنِ آدَمَ فِيمَا لَا يَمْلِكُ وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَہُ بِشَيْءٍ فِي الدُّنْيَا عُذِّبَ بِہِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَنْ لَعَنَ مُؤْمِنًا فَہُوَ كَقَتْلِہِ وَمَنْ قَذَفَ مُؤْمِنًا بِكُفْرٍ فَہُوَ كَقَتْلِہِ وَمَنِ ادَّعَی دَعْوَی كَاذِبَةً لِيَتَكَثَّرَ بِہَا لَمْ يَزِدْہُ اللہُ إِلَّا قِلَّةً))
ثابت بن ضحاک ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس نے اسلام کے علاوہ کسی اور ملت پر جھوٹی قسم اٹھائی تو وہ ویسا ہی ہے جیسا اس نے کہا،اور ابن آدم پر ایسی چیز کی نذر پوری کرنا واجب نہیں جس کا وہ مالک نہیں،جس نے کسی چیز کے ساتھ اپنے آپ کو دنیا میں قتل کیا تو روزِ قیامت اسے اسی کے ساتھ عذاب دیا جائے گا،کسی مومن پر لعنت کرنا اسے قتل کرنے کے مترادف ہے جس نے کسی مومن شخص پر کفر کا بہتان لگایا تو وہ ایسے ہے جیسے اس نے اسے قتل کر دیا اور جس نے مال بڑھانے کی خاطر جھوٹا دعویٰ کیا تو اللہ اس کی تنگ دستی میں اضافہ فرماتا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔