Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3411 (مشکوۃ المصابیح)
[3411] متفق علیہ، رواہ البخاري (6718) و مسلم (1649/7)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَنِّي وَاللہِ إِنْ شَاءَ اللہُ لَا أَحْلِفُ عَلَی يَمِينٍ فَأَرَی غَيْرَہَا خَيْرًا مِنْہَا إِلَّا كَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي وَأَتَيْتُ الَّذِي ہُوَ خَيْرٌ))
ابوموسی ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ کی قسم! اگر میں کسی بات پر قسم اٹھا لوں اور پھر اس کا غیر اس سے بہتر جانوں تو ان شاء اللہ میں اپنی قسم کا کفارہ دوں گا اور اس سے بہتر کو اختیار کر لوں گا۔‘‘ متفق علیہ۔