Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3412 (مشکوۃ المصابیح)
[3412] متفق علیہ، رواہ البخاري (7146۔ 7147) و مسلم (1652/19)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَمُرَةَ لَا تَسْأَلِ الْإِمَارَةَ فَإِنَّكَ إِنْ أُوتِيتَہَا عَنْ مَسْأَلَةٍ وُكِلْتَ إِلَيْہَا وَإِنْ أُوتِيتَہَا عَنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْہَا وَإِذَا حَلَفْتَ عَلَی يَمِينٍ فَرَأَيْتَ غَيْرَہَا خَيْرًا مِنْہَا فَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ وَأْتِ الَّذِي ہُوَ خَيْرٌ)) . وَفِي رِوَايَةٍ: ((فَأْتِ الَّذِي ہُوَ خير وَكفر عَن يَمِينك))
عبدالرحمٰن بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’عبدالرحمٰن بن سمرہ! امارت مت طلب کرنا،اگر وہ تمہیں تمہاری طلب پر دے دی گئی تو تم اس کے سپرد کر دیے جاؤ گے اور اگر وہ طلب کیے بغیر تمہیں دے دی گئی تو اس پر تمہاری مدد کی جائے گی،اور جب تم کسی چیز پر قسم اٹھا لو اور پھر تم اس کے غیر کو بہتر جانو تو اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دو اور جو بہتر ہو اسے اختیار کر لو۔‘‘ اور ایک دوسری روایت میں ہے:’’جو بہتر ہے اسے اختیار کر لو اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرو۔‘‘ متفق علیہ۔