Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3417 (مشکوۃ المصابیح)
[3417] رواہ البخاري (6663) و البغوي في شرح السنۃ (11/10 ح 2434)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: أُنْزِلَتْ ہَذِہِ الْآيَةُ: (لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللہُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ) فِي قَوْلِ الرَّجُلِ: لَا وَاللہِ وَبَلَی وَاللہِ. رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ وَفِي شَرْحِ السُّنَّةِ لَفْظُ الْمَصَابِيحِ وَقَالَ: رَفَعَہُ بَعْضُہُمْ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنہُ
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،یہ آیت ’’اللہ تم سے لغو قسم کا مؤاخذہ نہیں کرے گا،اس آدمی کے بارے میں نازل ہوئی جو (عادت کے طور پر) کہتا ہے: لا واللہ! اور بلیٰ واللہ! ’’نہیں،نہیں! اللہ کی قسم‘‘۔’’ہاں،ہاں! اللہ کی قسم۔‘‘ رواہ البخاری۔ اور شرح السنہ میں مصابیح کے یہی الفاظ ہیں اور امام بغوی نے فرمایا: بعض محدثین نے اسے عائشہ ؓ سے مرفوع بیان کیا ہے۔