Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3421 (مشکوۃ المصابیح)

[3421] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (3258) و النسائي (6/7 ح 3803) و ابن ماجہ (2100)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنْ قَالَ: إِنِّي بَرِيءٌ مِنَ الْإِسْلَامِ فَإِنْ كَانَ كَاذِبًا فَہُوَ كَمَا قَالَ وَإِنْ كَانَ صَادِقًا فَلَنْ يَرْجِعَ إِلَی الْإِسْلَامِ سَالِمًا . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ

بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص قسم اٹھاتے وقت یہ کہتا ہے کہ معاملہ ایسا ہوا تو میں اسلام سے بیزار و لاتعلق ہوں اگر وہ جھوٹا ہے تو وہ ویسا ہی ہے جیسا اس نے کہا،اور اگر وہ سچا ہے تو وہ سالم طور پر اسلام کی طرف نہیں لوٹے گا۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ۔