Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3430 (مشکوۃ المصابیح)

[3430] رواہ البخاري (6704)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: بَيْنَا النَّبِيُّ ﷺ يَخْطُبُ إِذا ہُوَ بِرَجُل قَائِم فَسَأَلَہُ عَنْہُ فَقَالُوا: أَبُو إِسْرَائِيلَ نَذَرَ أَنْ يَقُومَ وَلَا يَقْعُدَ وَلَا يَسْتَظِلَّ وَلَا يَتَكَلَّمَ وَيَصُومَ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((مُرُوہُ فَلْيَتَكَلَّمْ وَلْيَسْتَظِلَّ وَلْيَقْعُدْ وَلْيُتِمَّ صَوْمَہُ)) . رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،اس دوران کے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے ایک آدمی کھڑا دکھائی دیا،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے متعلق دریافت کیا تو صحابہ ؓ نے عرض کیا: ابواسرائیل ہے اس نے نذر مانی ہے کہ وہ کھڑا رہے گا،بیٹھے گا نہیں،وہ سایہ میں بیٹھے گا نہ کلام کرے گا اور وہ روزہ رکھے گا۔نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اسے حکم دو کہ وہ کلام کرے،سایہ میں بیٹھے اور اپنا روزہ پورا کرے۔‘‘ رواہ البخاری۔