Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3431 (مشکوۃ المصابیح)
[3431] متفق علیہ، رواہ البخاري (1865) و مسلم (1642/9)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ رَأَی شَيْخًا يُہَادَی بَيْنَ ابْنَيْہِ فَقَالَ: ((مَا بَالُ ہَذَا؟)) قَالُوا: نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ إِلَی بَيت اللہ قَالَ: ((إِنَّ اللہَ تَعَالَی عَنْ تَعْذِيبِ ہَذَا نَفسہ لَغَنِيّ)) . وَأمرہ أَن يركب
انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک عمر رسیدہ شخص کو دیکھا کہ اسے اپنے دو بیٹوں کے سہارے چلایا جا رہا تھا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اس کو کیا ہوا؟‘‘ انہوں نے بتایا کہ اس نے پیدل چل کر بیت اللہ جانے کی نذر مانی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ اس سے بے نیاز ہے کہ یہ اپنی جان کو مشقت میں ڈالے۔‘‘ اور آپ نے اسے سوار ہونے کا حکم فرمایا۔متفق علیہ۔