Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3436 (مشکوۃ المصابیح)
[3436] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (3322) و ابن ماجہ (2128)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((مَنْ نَذَرَ نَذْرًا لم يسمہ فَكَفَّارَتُہُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ. وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا لَا يُطِيقُہُ فَكَفَّارَتُہُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ. وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا أَطَاقَہُ فَلْيَفِ بِہِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہ وَوَقفہ بَعضہم علی ابْن عَبَّاس
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس نے کسی چیز کا نام لیے بغیر نذر مانی تو اس کا کفارہ قسم کے کفارہ کی طرح ہے،جس نے معصیت کی نذر مانی تو اس کا کفارہ قسم کے کفارے کی طرح ہے،جس نے کسی ایسی چیز کی نذر مانی جس کی وہ طاقت نہیں رکھتا تو اس کا کفارہ قسم کے کفارے کی طرح ہے۔اور جس نے کوئی ایسی نذر مانی جس کی وہ طاقت رکھتا ہے تو وہ اسے پورا کرے۔‘‘ ابوداؤد،ابن ماجہ۔اور بعض نے اسے ابن عباس ؓ پر موقوف قرار دیا ہے۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔