Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3440 (مشکوۃ المصابیح)
[3440] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (3305) و الدارمي (184/2۔ 185 ح 2344)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن جَابر بن عبد اللہ: أَنَّ رَجُلًا قَامَ يَوْمَ الْفَتْحِ فَقَالَ: يَا رَسُول اللہ لِلَّہِ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ فَتَحَ اللہُ عَلَيْكَ مَكَّةَ أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ رَكْعَتَيْنِ قَالَ: ((صلی اللہ عَلَيْہِ وَسلم ہَہُنَا)) ثمَّ عَاد فَقَالَ: ((صل ہَہُنَا)) ثُمَّ أَعَادَ عَلَيْہِ فَقَالَ: ((شَأْنَكَ إِذًا)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد والدارمي
جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے روز ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا،اللہ کے رسول! میں نے اللہ عزوجل کے لیے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مکہ میں فتح عطا فرمائے تو میں بیت المقدس میں دو رکعتیں پڑھوں گا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’یہیں (بیت اللہ میں) پڑھ لو۔‘‘ اس نے پھر یہی بات دہرائی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’یہیں پڑھ لو۔‘‘ اس نے پھر یہی بات دہرائی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تب تیری مرضی ہے۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد و الدارمی۔