Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3441 (مشکوۃ المصابیح)
[3441] صحیح، رواہ أبو داود (2297 و الروایۃ الثانیۃ لہ: 3292 الروایۃ الثالثۃ: 3295) و الدارمي (183/2 ح 2340)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ أُخْتَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمْ نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ مَاشِيَة وَأَنَّہَا لَا تطِيق ذَلِكَ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((إِنَّ اللہَ لَغَنِيٌّ عَنْ مَشْيِ أُخْتِكَ فَلْتَرْكَبْ وَلْتُہْدِ بَدَنَةً)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي دَاوُدَ: فَأَمَرَہَا النَّبِيُّ ﷺ أَنْ تَرْكَبَ وَتُہْدِيَ ہَدْيًا وَفِي رِوَايَةٍ لَہُ: فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((إِنَّ اللہَ لَا يَصْنَعُ بِشَقَاءِ أُخْتِكَ شَيْئًا فَلْتَرْكَبْ ولتحج وتكفر يَمِينہَا))
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ عقبہ بن عامر ؓ کی بہن نے پیدل حج کرنے کی نذر مانی جبکہ وہ اس کی طاقت نہیں رکھتی تھی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ تیری بہن کے پیدل چلنے سے بے نیاز ہے،وہ سوار ہو اور قربانی کرے۔‘‘ اور ابوداؤد کی ایک روایت میں ہے: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو حکم فرمایا کہ وہ سواری کرے اور قربانی کرے۔اور انہی کی ایک روایت میں ہے: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ تیری بہن کو مشقت و تھکاوٹ میں ڈال کر کیا کرے گا،وہ سواری کرے،حج کرے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد و الدارمی۔