Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3444 (مشکوۃ المصابیح)
[3444] صحیح، رواہ النسائي (28/7۔ 29 ح 3876)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: النَّذْرُ نَذْرَانِ: فَمَنْ كَانَ نَذَرَ فِي طَاعَةٍ فَذَلِكَ لِلَّہِ فِيہِ الْوَفَاءُ وَمَنْ كَانَ نَذَرَ فِي مَعْصِيَةٍ فَذَلِكَ لِلشَّيْطَانِ وَلَا وَفَاء فِيہِ وَيُكَفِّرُہُ مَا يُكَفِّرُ الْيَمِينَ . رَوَاہُ النَّسَائِيُّ
عمران بن حصین ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’نذر کی دو قسمیں ہیں،جو شخص اطاعت میں نذر مانے تو نذر اللہ کے لیے ہے اور اسے پورا کرنا ہے،اور جس نے معصیت میں نذر مانی تو وہ شیطان کے لیے ہے وہ پوری نہیں کرنی چاہیے،اور وہ اس کا کفارہ قسم کے کفارہ کی مثل ادا کرے۔‘‘ صحیح،رواہ النسائی۔