Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3445 (مشکوۃ المصابیح)

[3445] لم أجدہ، رواہ رزین (لم أجدہ) ٭ و لأصل الحدیث شواھد ضعیفۃ عند الطبراني فی الکبیر (354/11 ح 11995) و عبد الرزاق (186/11 ح 11443، 15905) وغیرہما عن ابن عباس بغیر ھذا اللفظ مختصرًا .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا نَذَرَ أَنْ يَنْحَرَ نَفْسَہُ إِنْ نَجَّاہُ اللہُ مِنْ عَدُوِّہِ فَسَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ لَہُ: سَلْ مَسْرُوقًا فَسَأَلَہُ فَقَالَ لَہُ: لَا تَنْحَرْ نَفْسَكَ فَإِنَّكَ إِنْ كُنْتَ مُؤْمِنًا قَتَلْتَ نَفْسًا مُؤْمِنَةً وَإِنْ كُنْتَ كَافِرًا تَعَجَّلْتَ إِلَی النَّارِ وَاشْتَرِ كَبْشًا فَاذْبَحْہُ لِلْمَسَاكِينِ فَإِنَّ إِسْحَاقَ خَيْرٌ مِنْكَ وَفُدِيَ بِكَبْشٍ فَأَخْبَرَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ: ہَكَذَا كُنْتُ أَرَدْتُ أَنْ أُفْتِيَكَ. رَوَاہُ رَزِينٌ

محمد بن منتشر بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نذر مانی کہ اگر اللہ نے اسے اس کے دشمن سے نجات دی تو وہ اپنے آپ کو ذبح کرے گا،ابن عباس ؓ سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے اسے فرمایا: مسروق سے پوچھو،اس نے ان سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: اپنے آپ کو ذبح نہ کرو،کیونکہ اگر تم مومن ہو تو تم نے ایک مومن کی جان کو قتل کیا،اور اگر تم کافر ہو تو تم نے آگ میں جانے کی جلدی کی،ایک مینڈھا خریدو اور اسے مساکین کے لیے ذبح کرو،کیونکہ اسحاق ؑ تم سے بہتر تھے اور ان کے فدیہ میں ایک مینڈھا دیا گیا،جب ابن عباس ؓ کو بتایا گیا تو انہوں نے فرمایا: میں بھی تمہیں اسی طرح کا فتوی دینے کا ارادہ رکھتا تھا۔لم اجدہ،رواہ رزین۔