Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3446 (مشکوۃ المصابیح)
[3446] متفق علیہ، رواہ البخاري (6878) و مسلم (1676/25)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ يَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَأَنِّي رَسُولُ اللہِ إِلَّا بِإِحْدَی ثَلَاثٍ: النَّفْسُ بِالنَّفْسِ وَالثَّيِّبُ الزَّانِي وَالْمَارِقُ لدينِہِ التَّارِكُ للجماعةِ
عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو مسلمان شخص یہ گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں تو اس کا خون (یعنی قتل کرنا) فقط تین صورتوں کی وجہ سے حلال ہے،جان کے بدلے جان (قاتل کو قتل کرنا) شادی شدہ زانی اور دین سے مرتد ہو کر جماعت چھوڑنے والا۔‘‘ متفق علیہ۔