Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3453 (مشکوۃ المصابیح)

[3453] متفق علیہ، رواہ البخاري (5778) و مسلم (175/ 109)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ تَرَدَّی مِنْ جَبَلٍ فَقَتَلَ نَفْسَہُ فَہُوَ فِي نَارِ جَہَنَّمَ يَتَرَدَّی فِيہَا خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيہَا أَبَدًا وَمَنْ تَحَسَّی سُمًّا فَقَتَلَ نَفْسَہُ فَسُمُّہُ فِي يَدِہِ يَتَحَسَّاہُ فِي نَارِ جَہَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيہَا أَبَدًا وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَہُ بِحَدِيدَةٍ فَحَدِيدَتُہُ فِي يَدِہِ يَتَوَجَّأُ بِہَا فِي بَطْنِہِ فِي نَارِ جہنَّمَ خَالِدا مخلَّداً فِيہَا أبدا))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جس شخص نے اپنے آپ کو پہاڑ سے گرا کر مار لیا تو وہ جہنم میں گرتا رہے گا اور اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہے گا۔اور جس نے زہر کے ذریعے خودکشی کی تو اس کا زہر اس کے ہاتھ میں ہو گا جسے وہ جہنم کی آگ میں پیتا رہے گا۔اور اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہے گا،اور جس نے لوہے (کے کسی آلے) کے ذریعے خودکشی کی تو اس کا ہتھیار اس کے ہاتھ میں ہو گا اور وہ جہنم کی آگ میں اسے اپنے پیٹ میں گھونپتا رہے گا اور وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہے گا۔‘‘ متفق علیہ۔