Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3455 (مشکوۃ المصابیح)
[3455] متفق علیہ، رواہ البخاري (3463) و مسلم (113/181)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدُ اللہِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: كَانَ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ رَجُلٌ بِہِ جُرْحٌ فجزِعَ فأخذَ سكيّناً فحزَّ بِہَا يَدَہُ فَمَا رَقَأَ الدَّمُ حَتَّی مَاتَ قَالَ اللہُ تَعَالَی: بَادَرَنِي عَبْدِي بِنَفْسِہِ فَحَرَّمْتُ عَلَيْہِ الْجنَّة
جندب بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے پہلے لوگوں میں ایک آدمی تھا جو زخمی ہو گیا تو اس نے بے صبری کا مظاہرہ کیا،اس نے چھری پکڑی اور اپنا (زخمی) ہاتھ کاٹ ڈالا،اس کا خون بہتا رہا حتی کہ وہ فوت ہو گیا،اللہ تعالیٰ نے فرمایا:’’میرے بندے نے خود کو قتل کرنے میں مجھ سے جلدی کی اس لیے میں نے اس پر جنت حرام کر دی۔‘‘ متفق علیہ۔