Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3465 (مشکوۃ المصابیح)
[3465] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (3029 وقال: حسن) و النسائي (87/7ح 4010) و ابن ماجہ (2621)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: يَجِيءُ الْمَقْتُولُ بِالْقَاتِلِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ نَاصِيَتُہُ وَرَأْسُہُ بِيَدِہِ وَأَوْدَاجُہُ تَشْخُبُ دَمًا يَقُولُ: يَا رَبِّ قَتَلَنِي حَتَّی يُدْنِيَہُ مِنَ العرشِ . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ وَابْن مَاجَہ
ابن عباس ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’روزِ قیامت مقتول قاتل کو لے کر آئے گا اس (قاتل) کی پیشانی اور اس کا سر مقتول کے ہاتھ میں ہو گا اور اس کی رگوں سے خون بہہ رہا ہو گا۔اور وہ کہے گا: رب جی! اس نے مجھے کیوں قتل کیا؟ حتی کہ وہ اسے عرش کے قریب لے جائے گا۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ۔