Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3467 (مشکوۃ المصابیح)
[3467] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (4270)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ: ((لَا يَزَالُ الْمُؤْمِنُ مُعْنِقًا صَالِحًا مَا لَمْ يُصِبْ دَمًا حَرَامًا فَإِذَا أَصَابَ دَمًا حَرَامًا بَلَّحَ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابودرداء ؓ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب تک مومن کسی خونِ حرام کا ارتکاب نہیں کرتا تو وہ اطاعت گزاری اور اعمالِ صالحہ کی بجا آوری میں مستعد رہتا ہے اور جب وہ کسی خون حرام کا ارتکاب کر لیتا ہے تو وہ سستی و تھکاوٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔