Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3487 (مشکوۃ المصابیح)
[3487] متفق علیہ، رواہ البخاري (6909) و مسلم (39 / 1681)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَضَی رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي جَنِينِ امْرَأَةٍ مَنْ بَنِي لِحْيَانَ سَقَطَ مَيِّتًا بِغُرَّةِ: عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ ثُمَّ إِنَّ الْمَرْأَةَ الَّتِي قُضِيَ عَلَيْہَا بِالْغُرَّةِ تُوُفِّيَتْ فَقَضَی رَسُولِ اللہِ ﷺ بِأَنْ مِيرَاثَہَا لبنيہا وَزوجہَا الْعقل علی عصبتہا
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو لحیان کی ایک عورت کے حمل کے مردہ حالت میں ساقط ہو جانے پر ایک غلام یا لونڈی کا فیصلہ کیا تھا،پھر وہ عورت جس کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غلام کا فیصلہ کیا تھا وہ فوت ہو گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ دیا کہ اس کی میراث اس کے بیٹوں اور اس کے شوہر کے لیے ہے جبکہ اس کی دیت اس کے عصبہ پر ہے۔متفق علیہ۔