Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3488 (مشکوۃ المصابیح)
[3488] متفق علیہ، رواہ البخاري (6910) و مسلم (1681/36)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: اقْتَتَلَتِ امْرَأَتَانِ مِنْ ہُذَيْلٍ فَرَمَتْ إِحْدَاہُمَا الْأُخْرَی بِحَجَرٍ فَقَتَلَتْہَا وَمَا فِي بَطْنِہَا فَقَضَی رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنَّ دِيَةَ جَنِينِہَا غُرَّةٌ: عَبْدٌ أَوْ وَلِيدَةٌ وَقَضَی بِدِيَةِ الْمَرْأَةِ عَلَی عَاقِلَتِہَا وورَّثَہا ولدَہا وَمن مَعَہم
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،ہذیل قبیلے کی دو عورتیں لڑ پڑیں تو ان میں سے ایک نے دوسری پر پتھر مارا اور اسے اور اس کے جنین (پیٹ کے بچے) کو قتل کر دیا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ دیا کہ اس کے جنین کی دیت ایک غلام یا ایک لونڈی ہے اور عورت کی دیت اس کے خاندان (عورت کے باپ کی طرف سے رشتہ دار عصبہ) پر ہے۔اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی اولاد اور جو ان کے ساتھ ہیں ان کو اس کا وارث بنایا۔متفق علیہ۔