Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3505 (مشکوۃ المصابیح)

[3505] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (4590) و النسائي (25/8۔ 26 ح 4755) ٭ قتادۃ مدلس و عنعن .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عِمْران بن حُصَينٍ: أَنَّ غُلَامًا لِأُنَاسٍ فُقَرَاءَ قَطَعَ أُذُنَ غُلَامٍ لِأُنَاسٍ أَغْنِيَاءَ فَأَتَی أَہْلُہُ النَّبِيَّ ﷺ فَقَالُوا: إِنَّا أُنَاسٌ فُقَرَاءُ فَلَمْ يَجْعَلْ عَلَيْہِمْ شَيْئًا. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ

عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ غریب لوگوں کے غلام نے امیر لوگوں کے غلام کا کان کاٹ دیا تو اس (کان کاٹنے والے غلام) کے گھر والے،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے عرض کیا،ہم فقیر لوگ ہیں،تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان پر (دیت میں سے) کچھ بھی مقرر نہ فرمایا۔اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد و النسائی۔