Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3506 (مشکوۃ المصابیح)
[3506] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (4551 و الروایۃ الثانیۃ: 4553) ٭ أبو إسحاق و سفیان مدلسان و عنعنا .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ: دِيَةُ شِبْہِ الْعَمْدِ أَثْلَاثًا ثَلَاثٌ وَثَلَاثُونَ حِقَّةً وَثَلَاثٌ وَثَلَاثُونَ جَذَعَةً وَأَرْبَعٌ وَثَلَاثُونَ ثَنِيَّةً إِلَی بَازِلِ عَامِہَا كُلُّہَا خَلِفَاتٌ وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ: فِي الْخَطَأ أَربَاعًا: خَمْسَة وَعِشْرُونَ حِقَّةً وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ جَذَعَةً وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
علی ؓ سے روایت ہے کہ ’’شبہ عمد کی دیت تین قسم (کے اونٹوں) پر مشتمل ہے: تینتیس حِقَّہ (تین سال مکمل کرنے کے بعد چوتھے سال میں داخل اونٹ) تینتیس جذعہ (پانچویں سال میں داخل) چونتیس (چھٹے سال میں داخل ہونے والی اونٹنیاں) اور وہ سب حاملہ ہوں۔‘‘ اور ایک دوسری روایت میں ہے فرمایا:’’قتل خطا کی دیت چار قسم کی اونٹنیاں ہیں: پچیس حِقہ،پچیس جذعہ،پچیس بنات لبون اور پچیس بنات مخاض۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔