Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3514 (مشکوۃ المصابیح)
[3514] متفق علیہ، رواہ البخاري (6888) و مسلم (2158/44)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((لَوِ اطَّلَعَ فِي بَيْتِكَ أحدٌ ولمْ تَأذن لَہُ فخذفتہ بحصاة ففتأت عَيْنَہُ مَا كَانَ عَلَيْكَ مِنْ جُنَاحٍ))
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’اگر کوئی شخص بلا اجازت تمہارے گھر میں جھانکے اور تم اسے کنکری مارو جس سے اس کی آنکھ پھوٹ جائے تو تم پر کوئی گناہ نہیں۔‘‘ متفق علیہ۔