Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3515 (مشکوۃ المصابیح)

[3515] متفق علیہ، رواہ البخاري (6901) و مسلم (40/ 2156)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن سہل بنِ سعد: أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ فِي جُحْرٍ فِي بَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَمَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ مِدْرًی يَحُكُّ بِہِ رَأْسَہُ فَقَالَ: ((لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تنظُرُني لطَعَنْتُ بہِ فِي عَيْنَيْكَ إِنَّمَا جُعِلَ الِاسْتِئْذَانُ مِنْ أَجْلِ الْبَصَرِ))

سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دروازے کے سوراخ میں سے جھانکا،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس لکڑی یا لوہے کی کنگھی نما کوئی چیز تھی جس سے آپ اپنا سر کھجلاتے تھے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اگر مجھے پتہ ہوتا کہ تم مجھے دیکھ رہے ہو تو میں اسے تمہاری دونوں آنکھوں میں چبھو دیتا،دیکھنے ہی کی وجہ سے تو اجازت لینا مقرر کیا گیا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔