Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3516 (مشکوۃ المصابیح)

[3516] متفق علیہ، رواہ البخاري (5479) و مسلم (1954/54)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُغَفَّلٍ أَنَّہُ رَأَی رَجُلًا يَخْذِفُ فَقَالَ: لَا تَخْذِفْ فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی عَنِ الْخَذْفِ وَقَالَ: ((إِنَّہُ لَا يُصَادُ بِہِ صَيْدٌ وَلَا يُنْكَأُ بِہِ عَدُوٌّ وَلَكِنَّہَا قَدْ تَكْسِرُ السِّنَّ وَتَفْقَأُ الْعَيْنَ))

عبداللہ بن مغفل ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک آدمی کو کنکریاں پھینکتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے کہا: کنکریاں مت پھینکو کیونکہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کنکریاں پھینکنے سے منع فرمایا ہے اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس سے نہ تو شکار کیا جا سکتا ہے اور نہ دشمن کو زخمی کیا جا سکتا ہے لیکن یہ (پھینکنا) دانت توڑ سکتا ہے اور آنکھ پھوڑ سکتا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔