Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3517 (مشکوۃ المصابیح)

[3517] متفق علیہ، رواہ البخاري (7075) و مسلم (2615/134)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا مَرَّ أَحَدُكُمْ فِي مَسْجِدِنَا وَفِي سُوقِنَا وَمَعَہُ نَبْلٌ فَلْيُمْسِكْ عَلَی نِصَالِہَا أَنْ يُصِيبَ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ مِنْہَا بِشَيْءٍ))

ابوموسیٰ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی شخص ہماری مسجد اور ہمارے بازار میں سے گزرے اور اس کے پاس تیر ہو تو وہ اس کے پیکان پر ہاتھ رکھے تاکہ اس سے کوئی مسلمان زخمی نہ ہو جائے۔‘‘ متفق علیہ۔