Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3567 (مشکوۃ المصابیح)

[3567] حسن، رواہ أبو داود (4377) ٭ روایۃ ابن المنکدر، رواہا أبو داود (4378)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ نُعَيْمٍ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ مَاعِزًا أَتَی النَّبِيَّ ﷺ فَأَقَرَّ عِنْدَہُ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ فَأَمَرَ بِرَجْمِہِ وَقَالَ لِہَزَّالٍ: ((لَوْ سَتَرْتَہُ بِثَوْبِكَ كَانَ خَيْرًا لَكَ)) قَالَ ابْنُ الْمُنْكَدِرِ: إِنَّ ہَزَّالًا أَمَرَ مَاعِزًا أَنْ يَأْتِيَ النَّبِيَّ ﷺ فيخبرہ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

یزید بن نُعیم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،کہ ماعز ؓ،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی موجودگی میں چار بار اقرار کیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے رجم کرنے کا حکم فرمایا،اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہزّال سے فرمایا: اگر تم اس کی پردہ پوشی کرتے تو تمہارے لیے بہتر ہوتا۔‘‘ حسن،رواہ ابوداؤد۔ابن منکدر نے فرمایاکہ ہزال نے ماعز ؓ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس جائے اور آپ کو (یہ واقعہ) بتائے۔