Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3568 (مشکوۃ المصابیح)
[3568] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (4376) و النسائي (70/8 ح 4889۔ 4890) ٭ ابن جریج مدلس و لم یصرح بالسماع فالسند إلی عمرو بن شعیب: غیر صحیح .و لبعض الحدیث شواھد معنویۃ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((تَعَافَوُا الْحُدُودَ فِيمَا بَيْنَكُمْ فَمَا بَلَغَنِي مِنْ حَدٍّ فَقَدْ وَجَبَ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’حدود کو باہم معاف کر دیا کرو،جب معاملہ مجھ تک پہنچ گیا تو پھر حد واجب ہو گئی۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ ابوداؤد و النسائی۔