Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3570 (مشکوۃ المصابیح)

[3570] ضعیف، رواہ الترمذي (1424) ٭ یزید بن زیاد الدمشقي متروک و لہ شواھد کلھا ضعیفۃ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: ((ادرؤا الْحُدُودَ عَنِ الْمُسْلِمِينَ مَا اسْتَطَعْتُمْ فَإِنْ كَانَ لَہُ مَخْرَجٌ فَخَلُّوا سَبِيلَہُ فَإِنَّ الْإِمَامَ أَنْ يُخْطِئَ فِي الْعَفْوِ خَيْرٌ مِنْ أَنْ يُخْطِئَ فِي الْعُقُوبَةِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: قَدْ رُوِيَ عَنْہَا وَلم يرفع وَہُوَ أصح

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جس قدر ہو سکے مسلمان سے حدود دُور رکھو،اگر کوئی بچاؤ کی راہ نکلتی ہو تو اس کی راہ چھوڑ دو،کیونکہ امام کا درگزر کرنے میں غلطی کرنا،سزا دینے میں غلطی کرنے سے بہتر ہے۔‘‘ امام ترمذی ؒ کہتے ہیں: یہ روایت عائشہ ؓ سے روایت کی گئی ہے اور اس کا مرفوع نہ ہونا زیادہ صحیح ہے۔ضعیف،رواہ الترمذی۔