Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3571 (مشکوۃ المصابیح)
[3571] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (1453) ٭ السند منقطع و حجاج بن أرطاۃ ضعیف مدلس .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: اسْتُكْرِہَتِ امْرَأَةٌ عَلَی عَہْدِ النَّبِيِّ ﷺ فَدَرَأَ عَنْہَا الْحَدَّ وَأَقَامَہُ عَلَی الَّذِي أَصَابَہَا وَلَمْ يُذْكَرْ أَنَّہُ جَعَلَ لَہَا مَہْرًا. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
وائل بن حجر ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں ایک عورت سے زنا بالجبر کیا گیا تو آپ نے اس پر حد قائم نہ کی بلکہ اس سے زیادتی کرنے والے پر حد قائم کی۔راوی نے ذکر نہیں کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لیے مہر مقرر کیا یا کہ نہیں۔اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔