Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3574 (مشکوۃ المصابیح)

[3574] صحیح، رواہ البغوي في شرح السنۃ (303/10 ح 2591) و ابن ماجہ (2574)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ أَتَی النَّبِيَّ ﷺ بِرَجُلٍ كَانَ فِي الْحَيِّ مُخْدَجٍ سقيم فَوجدَ علی أمة من إمَائِہِمْ بخبث بِہَا فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((خُذُوا لَہُ عِثْكَالًا فِيہِ مِائَةُ شِمْرَاخٍ فَاضْرِبُوہُ ضَرْبَة)) . رَوَاہُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ مَاجَہ نَحوہ

سعید بن سعد بن عبادہ ؓ سے روایت ہے کہ سعد بن عبادہ ؓ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ایک ایسے شخص کو لائے جو قبیلے میں ناقص الخلقت اور مریض تھا لیکن وہ ان کی لونڈیوں میں سے کسی لونڈی کے ساتھ زنا کرتا ہوا پایا گیا تھا۔نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس کے لیے کھجور کی ایک ٹہنی لو جس میں سو شاخیں ہوں اور پھر اسے ایک ہی مرتبہ مارو۔‘‘ شرح السنہ،اور ابن ماجہ کی روایت میں اسی طرح ہے۔صحیح،رواہ البغوی فی شرح السنہ و ابن ماجہ۔