Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3576 (مشکوۃ المصابیح)

[3576] حسن، رواہ الترمذي (1455 وسندہ حسن و اللفظ لہ) و أبو داود (4464 و سندہ حسن) و ابن ماجہ (2564 سندہ ضعیف و عندہ زیادۃ)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ أَتَی بَہِيمَةً فَاقْتُلُوہُ وَاقْتُلُوہَا مَعَہُ)) . قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَا شَأْنُ الْبَہِيمَةِ؟ قَالَ: مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي ذَلِكَ شَيْئا وَلَكِن أرہ كَرِہَ أَنْ يُؤْكَلَ لَحْمُہَا أَوْ يُنْتَفَعَ بِہَا وَقَدْ فُعِلَ بِہَا ذَلِكَ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد وَابْن مَاجَہ

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص چوپائے کے ساتھ بُرا فعل کرے تو اس شخص کو قتل کر دو اور اس کے ساتھ اس (چوپائے) کو بھی قتل کر دو۔‘‘ ابن عباس ؓ سے عرض کیا گیا،چوپائے کو کس لیے؟ انہوں نے کہا: میں نے اس بارے میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کچھ نہیں سنا لیکن میرا خیال ہے کہ آپ نے ایسے جانور کا گوشت کھانے یا اس سے فائدہ اٹھانے کو ناپسند فرمایا جس کے ساتھ یہ فعل کیا گیا ہو۔حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔