Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3578 (مشکوۃ المصابیح)
[3578] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (4467) ٭ القاسم بن فیاض مختلف فیہ و ضعفہ ابن معین وغیرہ و الجرح فیہ مقدم .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي بَكْرِ بْنِ لَيْثٍ أَتَی النَّبِيَّ ﷺ فَأَقَرَّ أَنَّہُ زَنَی بِامْرَأَةٍ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ فَجَلَدَہُ مِائَةً وَكَانَ بِكْرًا ثُمَّ سَأَلَہُ الْبَيِّنَةَ عَلَی الْمَرْأَةِ فَقَالَتْ: كَذَبَ وَاللہِ يَا رَسُولَ اللہِ فَجُلِدَ حَدَّ الْفِرْيَةِ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ بنوبکر بن لیث قبیلے کا ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے ایک عورت کے ساتھ زنا کرنے کا چار بار اقرار کیا تو آپ نے اسے سو کوڑے مارے،کیونکہ وہ کنوارا تھا،پھر آپ نے اس شخص سے عورت کے خلاف گواہ طلب کیے،(جب وہ اس سے عاجز آ گیا) تو اس عورت نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! اس نے جھوٹ کہا ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر حد قذف (اسی کوڑے سزا) قائم کی۔اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔