Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3586 (مشکوۃ المصابیح)
[3586] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (1455) و أبو داود (4465)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ أَنَّہُ قَالَ: ((مَنْ أَتَی بَہِيمَةً فَلَا حَدَّ عَلَيْہِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ أَنَّہُ قَالَ: وَہَذَا أَصَحُّ مِنَ الْحَدِيثِ الْأَوَّلِ وَہُوَ: ((مَنْ أَتَی بَہِيمَةً فَاقْتُلُوہُ)) وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعلم
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: جو شخص کسی چوپائے کے ساتھ بُرا فعل کرے تو اس پر کوئی حد نہیں۔‘‘ امام ترمذی نے سفیان ثوری سے روایت کیا کہ انہوں نے کہا: یہ حدیث،حدیث اول:’’جو شخص کسی چوپائے کے ساتھ بُرا فعل کرے تو اسے قتل کر دو۔‘‘ سے زیادہ صحیح ہے۔اور اہل علم کے ہاں اسی پر عمل ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد۔