Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3607 (مشکوۃ المصابیح)

[3607] صحیح، رواہ النسائي (72/8 ح 4900) [و أصلہ في صحیح البخاري (3733)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَتَی رَسُولَ اللہِ ﷺ بِسَارِقٍ فَقَطَعَہُ فَقَالُوا: مَا كُنَّا نَرَاكَ تَبْلُغُ بِہِ ہَذَا قَالَ: ((لَوْ كانتْ فاطمةُ لقطعتَہا)) . رَوَاہُ النَّسَائِيّ

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،ایک چور رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا،تو انہوں (صحابہ) نے عرض کیا،ہمارا آپ کے متعلق یہ گمان نہیں تھا کہ آپ اس کے متعلق یہ کچھ کریں گے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اگر (بفرضِ محال) فاطمہ ؓ بھی ہوتیں تو میں (بلا تفریق) ان کا ہاتھ بھی کاٹتا۔‘‘ صحیح،رواہ النسائی۔