Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3609 (مشکوۃ المصابیح)
[3609] ضعیف، رواہ أبو داود (1497، 4909) ٭ حبیب بن أبي ثابت مدلس و عنعن و للحدیث شاھد ضعیف عند أحمد (215/6)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((يَا أَبَا ذَرٍّ)) قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللہِ وَسَعْدَيْكَ قَالَ: ((كَيْفَ أَنْتَ إِذَا أَصَابَ النَّاسَ مَوْتٌ يَكُونُ الْبَيْتُ فِيہِ بِالْوَصِيفِ)) يَعْنِي الْقَبْرَ قُلْتُ: اللہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ. قَالَ: ((عَلَيْكَ بِالصَّبْرِ)) قَالَ حمَّادُ بنُ أبي سُليمانَ: تُقْطَعُ يَدُ النَّبَّاشِ لِأَنَّہُ دَخَلَ عَلَی الْمَيْتِ بيتَہ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ
ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ابوذر!‘‘ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں حاضر ہوں،اسی میں میری سعادت ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تمہاری اس وقت کیا حالت ہو گی جب لوگ کثرت سے موت کا شکار ہوں گے اور اس وقت قبر غلام کے عوض ملے گی؟‘‘ میں نے عرض کیا،اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم صبر کرنا۔‘‘ حماد بن ابی سلیمان نے کہا: کفن چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا کیونکہ وہ میت پر اس کے گھر میں داخل ہوا ہے۔ضعیف،رواہ ابوداؤد۔