Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3620 (مشکوۃ المصابیح)

[3620] حسن، رواہ أبو داود (4489)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَزْہَرِ قَالَ: كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ إِذْ أُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَقَالَ لِلنَّاسِ: ((اضْرِبُوہُ)) فَمِنْہُمْ مَنْ ضَرَبَہُ بِالنِّعَالِ وَمِنْہُمْ مَنْ ضَرَبَہُ بِالْعَصَا وَمِنْہُمْ مَنْ ضَرَبَہُ بِالْمِيتَخَةِ. قَالَ ابْنُ وَہْبٍ: يَعْنِي الْجَرِيدَةَ الرَّطْبَةَ ثُمَّ أَخَذَ رَسُولُ اللہِ ﷺ تُرَابًا مِنَ الْأَرْضِ فَرَمَی بِہِ فِي وجہِہ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

عبدالرحمٰن بن ازہر ؓ بیان کرتے ہیں،گویا کہ میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھ رہا ہوں جب ایک شخص کو،جس نے شراب پی رکھی تھی،لایا گیا تو آپ نے لوگوں سے فرمایا:’’اسے مارو۔‘‘ ان میں سے کسی نے اسے جوتوں کے ساتھ مارا،کسی نے لاٹھی کے ساتھ مارا اور کسی نے اسے کھجور کی سبز شاخ کے ساتھ مارا،پھر رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے زمین سے خاک اٹھائی اور اس کے چہرے پر دے ماری۔حسن،رواہ ابوداؤد۔