Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3622 (مشکوۃ المصابیح)
[3622] صحیح، رواہ أبو داود (4476) [و النسائي فی الکبری (5290 وابن جریج صرح بالسماع عندہ) و صححہ الحاکم (373/4) ووافقہ الذہبي]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: شَرِبَ رَجُلٌ فَسَكِرَ فَلُقِيَ يَمِيلُ فِي الْفَجِّ فَانْطُلِقَ بِہِ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَلَمَّا حَاذَی دَارَ الْعَبَّاسِ انْفَلَتَ فَدَخَلَ عَلَی الْعَبَّاسِ فَالْتَزَمَہُ فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ ﷺ فضحكَ وَقَالَ: ((أفعَلَہا؟)) وَلم يأمرْ فيہِ بشيءٍ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی نے شراب پی تو وہ مدہوش ہو گیا۔وہ راستے میں جھومتا ہوا ملا تو اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف لے جایا جانے لگا۔جب وہ عباس ؓ کے گھر کے برابر پہنچا تو وہ بھاگ کر عباس ؓ کے پاس پہنچ گیا اور ان سے چمٹ گیا،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسکرا دیے،اور فرمایا:’’کیا اس نے یہ کیا؟‘‘ اور آپ نے اس کے متعلق کچھ بھی نہ کہا۔صحیح،رواہ ابوداؤد۔