Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3623 (مشکوۃ المصابیح)

[3623] متفق علیہ، رواہ البخاري (6778) و مسلم (1707/39)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن عُمَيْر بن سعيد النخفي قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يَقُولُ: مَا كُنْتُ لِأُقِيمَ عَلَی أَحَدٍ حَدًّا فَيَمُوتَ فَأَجِدَ فِي نَفْسِي مِنْہُ شَيْئًا إِلَّا صَاحِبَ الْخَمْرِ فَإِنَّہُ لَوْ مَاتَ وَدَيْتُہُ وَذَلِكَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ لَمْ يسنہ

عمیر بن سعید نخعی بیان کرتے ہیں،میں نے علی بن ابی طالب ؓ کو فرماتے ہوئے سنا: اگر میں کسی شخص پر حد قائم کروں اور وہ فوت ہو جائے تو میں اپنے دل میں کسی قسم کا افسوس نہیں کروں گا۔لیکن اگر شرابی پر حد قائم کروں اور وہ فوت ہو جائے تو میں اس کی طرف سے دیت دوں گا۔یہ اس لیے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس بارے میں کوئی حد مقرر نہیں فرمائی۔متفق علیہ۔