Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3648 (مشکوۃ المصابیح)
[3648] صحیح، رواہ الترمذي (1263 وقال: حسن) [و لہ شواھد]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أبي سعيدٍ الخدريِّ قَالَ: كانَ عندَنا خَمْرٌ لِيَتِيمٍ فَلَمَّا نَزَلَتِ (الْمَائِدَةُ) سَأَلَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَنْہُ وَقُلْتُ: إِنَّہ ليَتيمٍ فَقَالَ: ((أہْريقوہُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں،ہمارے پاس ایک یتیم بچے کی شراب تھی،جب سورۂ مائدہ نازل ہوئی تو میں نے اس کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا اور میں نے عرض کیا،وہ یتیم کی ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اسے بہا دو۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی۔